افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے کے لئے تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں آپسی معاملات ٹھیک کرنے  اور افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی فوری ضرورت پر زورد دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی‘۔یہ فون کال ایسے وقت میں کی گئی کہ جب طالبان حکام اور تاجک حکومت کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا اور رپورٹس سامنے آئیں کہ تاجک افواج نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں طاقت کے مظاہرے کے لیے پریڈ کا انعقاد کیا جبکہ طالبان نے شمال مشرقی پڑوس کی سرحد کی جانب ہزاروں جنگجو بھیجے۔

تاجکستان نے طالبان حکومت کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور خاص طور پر پنج شیر صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی۔تاجکستان میں ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے 18 ستمبر کو واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ طالبان کو ایک جامع حکومت بنانے کے لیے راضی کررہے ہیں جن میں تمام نسلی گروہوں کے افراد شامل ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر اس معاملے پر تاجک صدر امام علی کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیا۔بعدازاں ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

تاہم طالبان تاجکستان کی ان پر تنقید اور ان کی حکومت کی تشکیل کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر دیکھتے ہیں۔رواں ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا تھا کہ ’ہم کسی ہمسایہ ملک کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے‘۔خیال رہے کہ تاجک آبادی افغانستان کا دوسرا بڑا نسلی گروہ ہے جو افغانستان کی 27 فیصد آبادی پر مشتمل ہے، اس گروہ کی اکثریت طالبان مخالف ہےجس نے تاجکستان میں پناہ لے رکھی ہے.

دفتر وزیراعظم کے بیان میں واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ وزیراعظم نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کی کمی کا مطالبہ کیا، البتہ یہ کہا گیا کہ وزیراعظم نے بات چیت کے دوران ’ افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی فوری ضرورت اور افغانستان کو درکار فلاحی امداد کی فراہمی میں بین الاقوامی برادری کے کردار کو اجاگر کیا‘۔

مشہور خبریں۔

روس جنگ کی سالگرہ پر فتح کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے:یوکرین  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ

مزار شریف شیعہ مسجد میں دھماکہ؛ 70 شہداء اور زخمیوں کے ابتدائی اعدادوشمار

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  مزار شریف میں عوامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ

مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے

پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی

?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی

ڈالر کی کمی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع باہر بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو

امریکی مسلمانوں نے ٹرمپ کو کیوں مانا ؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ریڈیو ڈائیلاگ میں بین الاقوامی مسائل کے ماہر سمانے ایکوان

ڈیرہ اسمٰعیل خان: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

?️ 13 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں

مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

?️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے