عُمر شریف کے انتقال پر مہوش حیات کا گہرے دکھ کا اظہار

تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات

?️

کراچی (سچ خبریں)جہاں پاکستان کی نام ور شخصیات عمر شریف کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے وہیں پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عُمر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’عُمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔‘اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’عمر شریف صاحب،  ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔‘

مہوش حیات نے عُمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر میں ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل سرکاری طور پر بچوں کی قاتل حکومت

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری

طوفان الاقصی کس کا منصوبہ تھا؟ قدس فورس کے سربراہ کی زبانی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے

امریکہ اور یورپی ممالک برے وقت میں ہمارے کام نہیں آئے:یوکرائنی صدر

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے

بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس

مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں

خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ فیلڈ مارشل

?️ 14 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ

خطے میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کے پیچھے بعض عرب حکومتوں کا ہاتھ ہے: یمنی اہلکار

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کی صنعا میں مقیم حکومت کے وزیر خارجہ کے

سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے