?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، اگر ان کی بات مان لی جاتی تو آج کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔
بی بی سی ورلڈ سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، وزیرعظم عمران خان کی تجویز پر افغانستان میں الیکشن میں تاخیر کی جاتی اور کابل میں تمام گروپوں کی شمولیت سے حکومت قائم کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام تمام لسانی گروپوں کو اعتماد میں لینے پر ہی آ سکتا ہے، ہم علاقائی طاقتوں سمیت امریکا اور برطانیہ سے رابطے میں ہیں، افغان جنگ کی وجہ سے ہم نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، ہمارا اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہوا لیکن پھر بھی پاکستان کو دوسروں کی غلطی کا مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن طاقتوں کو پاکستان کے مشورے پر توجہ دینی چاہیے تھی، انہوں نے ہمارے مشورے کو یکسر نظر انداز کیا اور ہمیں اس تنازع کی قیمت ادا کرنا پڑی، جہاں تک افغانستان کے مستقبل کا تعلق ہے، ہمیں ایک مخلوط حکومت کے لیے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہمارا طالبان پر کنٹرول نہیں ہے، ہم نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی جب کہ افغانستان کی سابقہ حکومت میں بھارت افغانستان کی سرزمین کو ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کے لیے استعمال کر رہا تھا لیکن کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے سے متعلق طالبان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ طالبان نے دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے کہ افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گا، اگر افغانستان میں عدم استحکام جاری رہا تو سیکڑوں افراد پاکستان ہجرت کریں گے اور ہم افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
ہمیں امریکہ اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے:صیہونی حکومت
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:القدس بٹالینز کی میزائل یونٹ کمانڈر کی شہادت کے ردعمل میں
مئی
اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ
?️ 26 جولائی 2025 اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ اسرائیلی
جولائی
صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے
جنوری
تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ
اگست
ایک افواہ جس نے صیہونیوں کی نیندیں چھین لیں
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: اتوار کی شام کے اواخر میں ایران، عراق اور اردن
جولائی
اعظم سواتی کے الزامات پر پی پی رہنما کا ردِعمل
?️ 5 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کے آج کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے
نومبر
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری