?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، اگر ان کی بات مان لی جاتی تو آج کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔
بی بی سی ورلڈ سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، وزیرعظم عمران خان کی تجویز پر افغانستان میں الیکشن میں تاخیر کی جاتی اور کابل میں تمام گروپوں کی شمولیت سے حکومت قائم کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام تمام لسانی گروپوں کو اعتماد میں لینے پر ہی آ سکتا ہے، ہم علاقائی طاقتوں سمیت امریکا اور برطانیہ سے رابطے میں ہیں، افغان جنگ کی وجہ سے ہم نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، ہمارا اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہوا لیکن پھر بھی پاکستان کو دوسروں کی غلطی کا مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن طاقتوں کو پاکستان کے مشورے پر توجہ دینی چاہیے تھی، انہوں نے ہمارے مشورے کو یکسر نظر انداز کیا اور ہمیں اس تنازع کی قیمت ادا کرنا پڑی، جہاں تک افغانستان کے مستقبل کا تعلق ہے، ہمیں ایک مخلوط حکومت کے لیے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہمارا طالبان پر کنٹرول نہیں ہے، ہم نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی جب کہ افغانستان کی سابقہ حکومت میں بھارت افغانستان کی سرزمین کو ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کے لیے استعمال کر رہا تھا لیکن کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے سے متعلق طالبان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ طالبان نے دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے کہ افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گا، اگر افغانستان میں عدم استحکام جاری رہا تو سیکڑوں افراد پاکستان ہجرت کریں گے اور ہم افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل
جنوری
جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر
جنوری
وزیراعظم کا اہم پیغام، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اہم پیغام میں
مارچ
سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران سلامتی کونسل کی غیر موثریت اور
دسمبر
عوام پاکستان پارٹی کس نے اور کیوں بنائی ہے؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے "عوام پاکستان پارٹی”
جولائی
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش
جون
اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے
ستمبر