اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے تنزلی کے بعد 4 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جس سے بمشکل ایک مہینے کی کنٹرولڈ درآمدات کی جاسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر گر کر 5 ارب 54 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

ملک کے مجموعی ذخائر 9 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے، جن میں کُل 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تنزلی ہوئی۔

کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے لیے ایک ایک ڈالر اہم ہے، جس سے شرح تبادلہ پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زرمبادلہ میں حالیہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے کے لیے سخت شرائط لگا کر درآمدات پر سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے۔

مالیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ سخت کنٹرول کے 2 نتائج ظاہر ہوتے ہیں، درآمدات کرنے کے لیے درآمدکنندگان ڈالر غیرقانونی منڈیوں سے خریدنا شروع کر دیتے ہیں اور دوسری طرف بڑے پیمانے پر اشیا کی اسمگلنگ بھی شروع ہو جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی منڈیاں اسمگل شدہ ایرانی اور چینی مصنوعات سے بھری پڑی ہیں جبکہ بنگلہ دیش سے ٹیکسٹائل مصنوعات بھی آرہی ہیں۔

اشیا کی اسمگلنگ اور غیر قانونی منڈیوں سے ڈالر خریدنے کی وجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کا فرق زیادہ ہو گیا ہے۔

یہ فرق 22 روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس بڑے فرق سے فائدہ اٹھانے کے سبب قانونی ذرائع کا استعمال کرنا روک دیا ہے، اپریل میں دوسرے ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 29 فیصد کم ترسیلات زر بھیجیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈالرز کی آمد قانونی سے غیر قانونی ذرائع کی طرف منتقل ہوئی ہے۔

اگر یہ فرق برقرار رہتا ہے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان مجبور ہو جائے گا کہ وہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کرے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے مختلف علاقوں جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے صہیوںیوں میں خوف و ہراس کا ماحول

?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کے مختلف علاقوں جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے صہیوںیوں میں

بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف

امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی  کانگریس  کے وسط مدتی انتخابات

اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے

عرب میڈیا کی نظر میں ٹرمپ کے ہاتھوں بن سلمان کی مبینہ توہین

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد بن

ایران کے خلاف جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 12 مارچ 2026ایران کے خلاف جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، فوری جنگ بندی

اسلامی جہاد: امریکی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونیوں کی ساتھی ہے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وٹکوف کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ردعمل میں

صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے