?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسے چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اطلاعات تھیں کہ پاکستان نے گزشتہ پیر کو چین کو ایک ارب ڈالر ادا کر دیے گئے جبکہ اسے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنے تھے، وزیر خزانہ اسحق ڈار پُرامید تھے کہ ایک ارب ڈالر واپس مل جائیں گے۔
زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور بجٹ کے اقدامات کے بارے میں آئی ایم ایف کے تحفظات نے وزیر خزانہ کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں جنہوں نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔
ان تحفظات کے باوجود پاکستان اب بھی 6.7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام میں سے بقیہ 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے، جو 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔
دوسری طرف، اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ چینی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر کا قرض جس کی ادائیگی 26 جون کو کرنا ہے، 30 جون سے پہلے دوبارہ فنانس ہو جائے گی۔
پاکستان دوطرفہ چینی قرضوں میں سے 4 ارب ڈالر کے اضافے کے لیے پر امید ہے جبکہ وہ دو طرفہ قرضوں کی میچورٹی کی مدت میں توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔
اسلام آباد سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا مقروض ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ ان ممالک کے ساتھ بہتر مذاکرات کے ذریعے مجموعی طور پر 9 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کی مد میں تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ریٹنگ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، چین کو جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالرز سے متعلق بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری
پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے
?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا
مئی
امریکہ کی شام میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:شام نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی شبیہ کو
جنوری
اسرائیلی صدر: شن بیٹ چیف کو 7 اکتوبر کو بڑی ناکامی ہوئی تھی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر نے 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں
مئی
مبینہ ٹوئٹ کا معاملہ: شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر
مارچ
پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی
?️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے
جون
رمشا خان اور خوشحال خان نے بروقت معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی۔
?️ 4 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں)مقبول اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شوبز انڈسٹری
دسمبر
فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اگست