?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے جمعہ کے روز کامیابی کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی بین الاقوامی بانڈ پر ادائیگی کی جس میں قرض کا اصل اور سود دونوں شامل ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ ایجنٹ بینک کو ادائیگی آگے بانڈ ہولڈرز کو تقسیم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
2024 میں پاکستان کے امریکی ڈالر کے مالیت والے بانڈز میں 84 فیصد اضافہ ہوا.
مرکزی بینک ڈونر ایجنسی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے اور شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کے لیے معقول زرمبادلہ کے ذخائر کو منظم کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔
ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے بعد بینک کے ذخائر ایک بار پھر کم ہو کر 7 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائیں گے، اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر تقریبا 8 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔
پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 6 ارب یا 8 ارب ڈالر کے قرضہ پیکیج کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم مالیاتی ادارے نے زیادہ ریونیو پیدا کرنے، کم مالیاتی خسارے، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے متعدد اصلاحات تجویز کی ہیں۔
حکومت اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے نتائج عام لوگوں اور تجارتی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
اصلاحات کے تحت حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہے۔
اس وقت سیاسی حکومت خطرات مول لے رہی ہے کیونکہ غیر مقبول فیصلے عوام میں ان کی قبولیت کو ختم کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عرب پارلیمانی یونین کے بیان میں اسرائیل کو ملک کہنے کے خلاف عراق کا احتجاج
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب پارلیمانی یونین کے اجلاس کے
مئی
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ہاتھوں ایک شہری کی چوری
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری
اکتوبر
2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
آصف علی زرداری کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے
اگست
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے
جنوری
اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے
اگست