?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی تھی، آرمی چیف سے دوسری ملاقات ابھی شیڈول میں نہیں، تاہم عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ عمران خان اپنے لیے کچھ نہیں مانگ رہے، وہ ایک عام آدمی کے طور پر انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں، وہ جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے ہوا وہ تو ہوچکا لیکن اب آگے بڑھیں، ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے، اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں، امید ہے صحافی برادی، سول سوساٹی اور سیاسی جماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پہلے غلطیاں ہوئیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پھر دہرائیں، غلطیوں کا تدارک کیا جائے اور معذرت کرلی جائے تو کافی ہے، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ میرے دور میں کچھ ہوا تو معذرت چاہتا ہوں، ہمارے دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا اور ہم نے کسی پر مقدمات نہیں بنائے نہ کسی کو جیلوں میں ڈالا لیکن اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔


مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں
مارچ
عراقی انتخابات اور ملک کے تین عہدداروں کی تقرری کا طریقہ کار
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کی پارلیمانی انتخابات میں 21.4 ملین eligible voters میں سے
نومبر
جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک
ستمبر
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ
ستمبر
شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار
جولائی
امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کا زوال؛ صیہونیوں سے دنیا نفرت کیسے ہوئی؟
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے بعد صیہونی حکومت کے حقیقی اور وحشی
ستمبر
نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے صیہونی وزیر اعظم اور جرمن وزیر
اپریل
پینٹاگون کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ کے بھاری فوجی بجٹ اور دنیا کی سب
جولائی