اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں شفافیت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 100 انڈیکس صبح 11 بجے 45 ہزار 730 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام 45 ہزار 312 پوائنٹس سے 0.92 فیصد یا 417 پوائنٹس زیادہ ہے۔

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے تجزیہ کار احسن محنتی نے آج سامنے آنے والے تیزی کے رجحان کی وجہ ڈالر کے نرخوں میں شفافیت سے متعلق آرمی چیف کی یقین دہانی اور ایکسچینج کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق بیان کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس میں تاجر برادری سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے کاروباری برادری کو منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لانے اور ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

احسن محنتی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ہفتے پاکستان کے ممکنہ دورے کے دوران خصوصی سرمایہ کاری کونسل میں ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات کے باعث بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس آہستہ آہستہ اپنے نقصانات کو پورا کر رہا ہے جب کہ حکام نے معیشت، خاص طور پر غیر ملکی براہ راست انڈیکس اور روپے پر اعتماد بڑھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس حجم میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور ایک محتاط مؤقف اب بھی ممکن ہے کہ یہ محتاط رویہ اس وقت تک برقرار رہے جب تک کہ مزید وضاحت سامنے نہ آجائے۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹی کے سی ای او علی ملک نے بھی مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ آرمی چیف کی کراچی اور لاہور میں تاجروں سے ملاقاتوں کو قرار دیا۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ آرمی چیف نے یقین دلایا کہ اس وقت تمام تر توجہ معیشت پر ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔

علی ملک نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے زراعت اور کان کنی کے اسٹاک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام یقین دہانیوں نے سرمایہ کاروں میں مثبت سوچ اور اعتماد پیدا کیا ہے، آپ آج کے اضافے کو کورس کریکشن کہہ سکتے ہیں اور امید ہے کہ مارکیٹ مستحکم رہے گی۔

مشہور خبریں۔

یمن کے خلاف جنگ بند کرو: یروشلم چرچ کے آرچ بشپ

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: یروشلم میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے یمن کے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو نوٹس جاری کر دیا

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت

شمالی کوریا نے امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کا الزام لگایا

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   اتوار کو شمالی کوریا نے امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی

سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی

🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق

🗓️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری

🗓️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

جوبائیڈن کی بیماری پر ایک نظر؛ کیا امریکی صدر بدلیں گے؟

🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:جوبائیڈن کی بیماری اور اس کے متعلق برتی جانے والی رازداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے