اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 318 پوائنٹس یا 0.48 فیصد بڑھ کر 66 ہزار 44 پر جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 69 پوائنٹس یا 0.11 فیصد تنزلی سے 65 ہزار 656 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (4 مارچ) کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ اسٹاک میں اضافے کے رجحان کی وجہ وفاق میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال کا مزید واضح ہونا ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں نئی حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصیٰ کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کا فیصلہ سراسر غلط ہے:اردن

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ

امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی

🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ

فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ کی وضاحت

🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ  نے پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

سائفر دفتر خارجہ میں محفوظ حالت میں موجود ہے، ترجمان دفتر خارجہ

🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے

فواد چوہدری کا  نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح پر ردعمل

🗓️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق

ایرانیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں: عطوان

🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے