اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے جاری شدید مندی کے بعد آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم یہ برقرار نہ رہ سکا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 1124 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 376 پوائنٹس یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 209 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم دوپہر تقریباً ایک بج کر 34 منٹ پر مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 1124 پوائنٹس یا 1.79 فیصد تنزلی کے بعد 61 ہزار 708 پر آگیا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے

شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

🗓️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری

7اکتوبر کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ 17 اکتوبر

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم

🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

🗓️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر

الاقصیٰ طوفان صہیونی دشمن کے انجام کا آغاز

🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری القسام بٹالین کے ترجمان

سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل

🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے

امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس

🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے