فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال ہی نہیں

قطر

?️

فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال ہی نہیں
 قطر کے وزیرِاعظم کے مشیر اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے واضح کیا ہے کہ دوحہ، فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔
امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الانصاری نے کہا کہ قطر ہمیشہ سے اس مؤقف پر قائم ہے کہ مسئلہ فلسطین ایک خالصتاً عرب مسئلہ ہے، جسے عرب اسرائیلی حل کے ذریعے ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ بحران ختم نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار اور جامع امن کا قیام ممکن نہیں۔
انہوں نے حالیہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے بیان کی طرف بھی اشارہ کیا، جس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات اور دیگر علاقائی معاہدوں کے مستقبل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
الانصاری کے مطابق خطے میں امن محض دو طرفہ معاملہ نہیں، بلکہ یہ پورے خطے کے سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے، جس کی بنیاد مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہے۔ انہوں نے قطر کے مؤقف کو سعودی عرب کے موقف سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نقطۂ نظر آج بیشتر عرب دنیا میں غالب ہے۔
اسرائیلی حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اسرائیل نے دوحہ کے قطیفہ محلے میں حماس وفد کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ اس محلے میں پانچ ہزار آبادی، چھ اسکول اور 13 سفارت خانے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد اس اجلاس کو نشانہ بنانا تھا، جس میں امریکی تجویز پر قیدیوں کے تبادلے پر بات ہو رہی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ حملہ صرف ایک روز بعد ہوا، جب قطری وزیراعظم نے حماس وفد کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
قطری عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس وقت قطر کے پاس 12 سے زائد فعال ثالثی کے معاملات ہیں اور گزشتہ دو برس میں اس نے 148 قیدیوں کو رہا کرایا ہے، جن میں 119 اسرائیلی بھی شامل تھے۔ ان کے بقول یہ ثابت کرتا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر حملے نے خلیجی ممالک، عرب دنیا اور عالمی برادری میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب

نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا ہے، رپورٹ

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پوسٹ ڈزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (پی ڈی این اے) کی

۱۲ روزہ جنگ مین سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا:اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 26 نومبر 2025 ۱۲ روزہ جنگ مین سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا

 کیا برطانیہ میں سود کی شرح میں کمی سے  معیشت کو بحال ہو سکتی ہے؟

?️ 20 دسمبر 2025 کیا برطانیہ میں سود کی شرح میں کمی سے  معیشت کو بحال

دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی

?️ 26 ستمبر 2025سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80

کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے