اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروادیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے 27 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے نئی ٹائم لائن جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 31 دسمبرکو انتخابات کروانے کے لیے تیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 101 سے 125 تک یونین کانسل میں اضافہ کی وجہ سے کمیشن 31 دسمبر کو انتخابات نہیں کرواسکتی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان یونین کانسل میں انتخابات کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔

بعد ازاں آج (30 دسمبر کو) الیکشن کمیشن نے اخراجات کی تفصیلات ہائی کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اب تک 5 کروڑ 52 لاکھ 98 ہزار 694 روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادائیگی بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ، الیکشن میٹیریل، اسٹیشنری ، پیٹرولیم چارجز پر ہوئے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل کے لیے 15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار 694 روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے ایک اور جواب جمع کروایا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، ہم نے بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا جو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔‘

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ’ہم الیکشن ایکٹ کی دفعہ 219 (1) کے تحت لوکل گورنمنٹ قوانین کو مدنظر رکھ کر الیکشن کروائیں گے، جب الیکشن کی تیاری مکمل ہوتی ہے تو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے قوانین میں تبدیلی سے بروقت الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔‘ کمیشن نے جواب میں مزید کہا کہ دفعہ 219 (ایک) اور (4) آپس میں متصادم ہیں۔

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 219 (ایک) لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت صوبائی اور مرکز میں بلدیاتی الیکشن کا مینڈیٹ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا لازمی ہوتا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں قوانین میں تبدیلی کرتی ہیں تو انتخابات کرانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم کا مقصد وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو الیکشن کے قریب قوانین میں ترمیم سے روکنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے 120 دن کے اندر انتخابات پر اصرار کیا تاہم وزیر قانون نے بھی 4 ماہ کے اندر انتخابات پر رضا مندی ظاہر کی جبکہ وزارت داخلہ نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے مقامی رہنما علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور اسلیم کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ 2 جون 2022 کو الیکشن کمیشن نے 50 یونین کانسلز میں انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے یونین کی تعداد میں اضافہ کردیا جس کے بعد یہ تعداد 101 ہوگئی، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے۔

تاہم وفاقی کابینہ کو ایک سمری بھیجی گئی جس میں یونین کانسل کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی درخواست کی تھی۔ سمری کی بنیاد پر 19 دسمبر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یونین کانسل کی تعداد بڑھا کر 125 کر دی گئی تھی.

مشہور خبریں۔

فلسطینی انفارمیشن آفس: غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے ذمہ دار قابض ہیں

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے

بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کو افغانستان سے انخلاء کا ذمہ دار ٹھہرایا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے اہل خانہ کو خصوصی عدالت میں آنے کی اجازت

?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم

انتخابات میں مشیل اوباما جو بائیڈن کی جگہ لے سکتی ہیں

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر کی اہلیہ مشیل

صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی   

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس

صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے