’اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا‘

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے جلسے سے متعلق میڈیا پر ذرائع سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ حکومت نے 23 نومبر سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سست ہوجائے گا اور صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکلات ہوں گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فی الحال موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور نہیں کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق پی ٹی اے کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے اور ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کو وزارت داخلہ سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دے دی۔

رینجرز اور ایف سی کی جانب سے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی معاونت کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے نوازشریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیا

🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز

طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں

شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی

🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ترک صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اسد کی

دیگ سے زیادہ چمچے گرم

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سعودی اور اماراتی سرکاری میڈیا صیہونی میڈیا

برطانیہ میں گھر کے کرائے کی جگہ جنسی استحصال

🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل

الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیے

🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے