?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نامی مزید تین ججز تعینات ہوگئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے تعینات ہونے والے ججز سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں وکلا، ججز اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری کے بعد افسران اور ججز نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔عدالتی احاطے میں ہونے والی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے تعینات ہونے والے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے حلف لیا۔
تقریب میں آئی ایچ سی کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں وکلا، ججز اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے ججز نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا اورسماعت کے لیے مقرر درخواستوں کو سنا۔
جسٹس سردار اعجاز خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو کیسز جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز خان نے تین کیسز کی سماعت کی، تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جے سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 ناموں کی سفارش پیش کی تھی جن میں ثمن رفعت امتیاز، ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحٰق خان شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی جیلوں کے سیکورٹی یونٹ میں اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں کے انسداد فسادات اور آپریشنز یونٹ
جولائی
چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر
جولائی
صدر مملکت کی جانب سے بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت نے بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب
مئی
سعودی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے کھول دی گئی: اسرائیل ہیوم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہیوم نے آج اتوار کو لکھا ہے کہ
جون
غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ مزید خواتین
نومبر
ایک خاتون نے نیتن یاہو کو قتل کرنے کی کوشش کی
?️ 23 جولائی 2025ایک خاتون نے نیتن یاہو کو قتل کرنے کی کوشش کی ،
جولائی
کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں
نومبر
تھکاوٹ اور جسمانی مسائل کے باعث پوپ فرانسس کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس نے تھکاوٹ اور جسمانی وجوہات
مارچ