🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، اسد طور کی وکیل ایڈووکیٹ زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔
حکم نامے میں نوٹ کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی کارروئی بغیر کسی جواز اور بنیاد کے ملتوی کی، مزید کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کی معاونت کے ساتھ کیس کے متن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ درخواست گزار نے ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کی کارروائی 18 مارچ 2024 تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے صحافی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (14 مارچ) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے میں گرفتار صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اسد طور کو انتخابات سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان سے محروم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلٰی عدلیہ کے خلاف ’بد نیتی پر مبنی مہم‘ کے الزامات کے تحت 26 فروری کو گرفتار کرلیا تھا۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن اور اسد طور کی وکیل ایمان زینب مزاری حاضر نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ سے بات کرتے ہوئے اسد طور کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ اسد طور ہفتے کو جاری کیے گئے نوٹس کا جواب دینے اور عدلیہ کے خلاف مہم کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر پہنچے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد ایف آئی اے کے دفتر گئی جس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسد طور کو ہراساں نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود انہیں قانونی ٹیم کے بغیر ایف آئی اے کے احاطے میں لے جایا گیا۔
بعدازاں 27 فروری کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا۔
3 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع کردی تھی۔
6 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں صحافی اسد طور کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔
8 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی
روس کا مغربی مفکرین کو امریکہ کے بارے میں اہم مشورہ
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے انتخابات کے
مئی
قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ
🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس
فروری
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل
اکتوبر
تیونس کی حکومت النہضہ تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: ہیومن رائٹس واچ
🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا
مئی
سرکاری اداروں کے بورڈز میں ’غیر پیشہ ور افراد‘ کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید
🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم
فروری
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی
جنوری