?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔
پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد کرنے کے الزام میں پاکستان میں قید ہیں، اس سے قبل امریکا نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے عدالت میں نیا اعلامیہ جمع کرایا، جس میں تجویز دی گئی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کیا جائے۔
کلائیو اسمتھ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے تبادلے سے ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی میں مدد مل سکتی ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے حوالے سے حکومت کا موقف پوچھا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔
وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے حال ہی میں قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی، اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا، تاہم ملاقات کے نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کلائیو اسمتھ کے اعلامیے پر جامع جواب جمع کرائے اور اٹھائے گئے تمام خدشات کو دور کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کو کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک ریٹائرڈ امریکی تجزیہ کار اور جنرل نے کہا کہ امریکی
دسمبر
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھٹہ مزدوروں پر ہونے والا استحصال بے نقاب کردیا
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے تحقیقاتی رپورٹ
اگست
سپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ، خواجہ آصف کی کڑی تنقید
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جون
پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش
?️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب
ستمبر
صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جنوری
پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے
?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا
مئی
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور احتیاط نہ کرنے کے سنگین نتائج
?️ 21 اپریل 2021(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں
اپریل
ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری