?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار شہری کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ایکس بند ہے؟ وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ 17 فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے۔
وکیل نے کہا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں مذکورہ درخواست گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔
پاکستان بھر میں 17 فروری سے بند ہونے والی ’ایکس‘ کی سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستان میں ایکس کی سروس کیوں بند ہے؟ حکومت نے بھی اس متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اس کی سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی اے نے تاحال عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی اس نے ایکس کی سروس بند ہونے سے متعلق کوئی وضاحت جاری کی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی
فروری
وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے
جون
غزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صہیونی اقتصادی ماہرین کی زبانی
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 200 اعلیٰ اقتصادی عہدیداروں نے نیتن یاہو
نومبر
امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے
جولائی
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری
ٹوئٹر فرانس اور امریکہ میں ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:Downdetector ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں
مارچ
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا
مئی
لبنان میں سیاسی کھیل، سعد حریری کے استعفے کے پیچھے مخفی مقاصد
?️ 16 جولائی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنان کے صدر نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل
جولائی