اسلام آباد: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے وفد کی ایک گھنٹے طویل ملاقات

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس نےعدالتی ریفارمز کےحوالے سے ہم سے10نکاتی ایجنڈا شیئرکیا،ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے، ہم نے چیف جسٹس کو کہا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔

ڈان نیوز کے مطابق حزب اختلاف کے 5 رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی گئی، چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے 10نکاتی ایجنڈا شیئرکیا،ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہم نے چیف جسٹس کو کہا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر ایف آئی آر کی بھی بات کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی دو ڈھائی سال سے فسطائیت کا سامنا کررہی ہے، عمران خان کو ڈاکٹرز کی سہولت نہیں دی جارہی، انہیں تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس کے ساتھ آئین اور قانون کی عملداری پر بات چیت کی، چیف جسٹس کو آئین میں دیئے گئے انسانی حقوق کی پامالیوں کےحوالے سے آگاہ کیا گیا، اگر پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ ان مسائل کو نہیں دیکھتی تو پھر لوگ مایوس ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا، ہمارے وفد نےانسانی حقوق کےبدترین صورتحال سےچیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عملاً آئین اور قانون نہیں، نظام عدل کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، نظام عدل کو استعمال کیا جارہا ہے، نظام عدل کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس سے ملٹری کورٹس کے حوالے سے بات کی، انہیں لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کے ساتھ معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی، ان سے 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کےخطوط پر بھی بات ہوئی، ہم نے واضح کردیا کہ ہم 26 وی آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، ہم نے چیف جسٹس سے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونےکےحوالے سے بھی بات کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے اپنے وکلا کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا اور ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ ان کے سامنے رکھا۔

سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس پاکستان کو بتایا کہ اپنا گھر بھی ٹھیک کریں، جب ان کا اپنا گھر ٹھیک ہوگا تو لوگوں کو انصاف ملے گا، ہم نے چیف جسٹس پاکستان کو کہا یہ کورٹ پیکنگ نہ کریں، ہم نے کہا ہائی کورٹ کے لکھے گئے پانچ ججز کے خطوط پر نظرثانی کریں۔

لطیف کھوسہ بولے کہ ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

بابر اعوان نے بتایا کہ یہ ملاقات 3 حصوں پر مشتمل تھی ، سب سے پہلا نکتہ لوگوں کو ماروائے قانون اٹھانے کا تھا، چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ چادر اور چار دیواری کی حفاظت نہیں ہورہی، ہم نے عمران خان کے غیر شفاف ٹرائیل کا نکتہ ان کے سامنے رکھا،7 وزرائے اعظموں کا کھلا ٹرائل ہوا،لیکن بانی پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل نہیں مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن وفد سے قبل چیف جسٹس کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی تھی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

🗓️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی

غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی

🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ ​​کے بعد

صہیونی ایران کے پیر کیوں پکڑ رہے ہیں؟

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چین سے کہا

صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں

ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر

فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے

عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز

🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے

سعودی عرب میں ہالووین منائے جانے پر سعودی صارفین میں غصے کی لہر جاری

🗓️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے