?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو امریکی سفارت خانے نے عالمی سطح پر بے مثال جرات دکھانے، امن، انصاف، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دیے جانے والے بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ناظم الامور انجیلا ایگلر کی میزبانی میں ‘صنفی امتیاز کی بنیاد پر جرائم کے خلاف 16روز’ کی مہم کی 30 ویں سال پر منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) آمنہ بیگ کو ‘انٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ’ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اے ایس پی آمنہ بیگ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جینڈرپروٹیکشن یونٹ کی انچارج ہیں، جو خواتین کو سہولت فراہم کرنے اور مخنث افراد کو ناانصاف اور ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی رویوں کے خلاف اقدامات کے لیے تشکیل دیا گیا حکومتی اقدام ہے۔
امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق ’16 ڈیز آف ایکٹیویزم اگینسٹ جینڈر بیسڈ وائلینس’ مہم 1991 میں شروع ہوئی تھی اور آج 187 ممالک میں 6 ہزار سے زائد تنظیمیں اس مہم میں حصہ لیتی ہیں اور 30 کروڑ سےزائد افراد تک پھیل چکی ہے۔
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مہم کی ابتدائی روح آج بھی بدستور قائم ہے جیسا کہ 1991 میں ہوئی تھی، صنفی بنیاد پر جرائم امن، استحکام اور دنیا بھر میں معاشی ترقی کے لیے بدستور خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سے چھٹکارہ پانا چاہیے، اسی لیے ہم ہرسال صنفی بنیاد پر ہونے والے جرائم کے خلاف کوششوں اور خواتین کے خلاف ہر طرز کے جرم کے خاتمے اور جواب دینے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کے لیے وقت لیتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نامزدگی میں امریکی سفارت خانے نے نشان دہی کی ہے کہ خاتون افسر نے پاکستانی نوجوان خواتین کو رکاوٹوں کے باوجود اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
مشہور خبریں۔
نواز، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا
مئی
عراق شام سرحد پر مقاومت کے خلاف عظیم امریکی منصوبے کا انکشاف
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے
مارچ
متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب
ستمبر
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
?️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام
ستمبر
امریکی حملوں میں شام کا کیا نقصان ہوا؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف پر امریکی دہشت گرد فوج
فروری
امریکہ کے لیے پینٹاگون کی معلومات لیک ہونے کے سنگین نتائج
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبارٹیگز شاؤ نے یوکرائنی فوج کی تیاری کے لیے واشنگٹن
اپریل
صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک
مئی