اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس کی مدعیت میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 300 مظاہرین کے خلاف درج مقدمے میں مارچ کے منتظمین پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

متن میں کہا گیا کہ شرکا نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکا کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے، تاہم سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکا کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھراؤ کیا گیا، شرکا نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 23 مارچ کو جماعت اسلامی نے دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا لیکن دھرنا شروع ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔

دوپہر دھرنے کا آغاز ہوا تو پولیس نے دھرنے کے شرکا محاصرہ کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کو حراست میں لے لیا اور مبینہ طور پر شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی چوک کی جانب احتجاج پر پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی گاڑی کو سڑک پر روک کر مبینہ طور پر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جبکہ پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے سینیٹر مشتاق کے بیٹے پر بھی برس پڑے۔

مشہور خبریں۔

دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا امریکہ دورہ اور اس کے پیچھے کے مقاصد

🗓️ 29 اگست 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم آج کل امریکہ

وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان

🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ تک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت

🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ

صیہونی حکومت کے گلے پر انصار اللہ کی چھری

🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے

وفاقی وزرا نے ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دے دیا

🗓️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کو ملکی

عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر

عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے