🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کردی۔
میڈیا مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ضلعی انتظامیہ سے بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کے جلانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
پاک ای پی اے کے خط کے مطابق اسموگ سے بچاو کے لیے چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خشک اور سرد موسم کے دوران اسموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مشرقی اور وسطی پنجاب سب سے زیادہ اسموگ سے متاثر ہوتے ہیں، آنے والے دنوں میں میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں ایئر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور دیگر شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اسموگ کا دورانیہ نومبر سے شروع ہوکر فروری تک رہتا ہے۔
خط کے مطابق اسموگ کے انسانی صحت، ماحولیات اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، ان اقدامات میں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کو جلانے سے روکنا شامل ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایجنسی کی مدد کرے۔
واضح رہے کہ آج لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی حد کو بھی عبور کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک ہزار سے بھی بڑھ گیا جب کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ موحولیات کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار تک پہنچا دیا۔
یاد رہے کہ اے کیو آئی فضا میں موجود آلودہ ذرات کے مقدار کی پیمائش کرتا ہے، جن میں باریک ذرات (پی ایم 2.5)، موٹے ذرات (پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) اور اوزون (او 3) شامل ہیں، 100 سے زیادہ اے کیو آئی کو ’مضر صحت‘ جب کہ 150 سے زیادہ کو ’بہت زیادہ مضر صحت‘ سمجھا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ بار کی جلاؤ گھیراؤ کی مذمت، غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ
🗓️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے)
مئی
نائجر میں مسلح افراد کا متعدد گاؤں پر حملہ، سینکڑوں افراد کو قتل کردیا
🗓️ 23 مارچ 2021نائجر (سچ خبریں) نائجر میں مسلح افراد نے تاریخ کی بدترین کاروائی
مارچ
مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
جنوری
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
🗓️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر
پی ٹی آئی نے ٹائیگر فورس رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی
🗓️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن
جون
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
کیا فلسطینی مجاہدین کسی بھی بیرونی طاقت کو غزہ میں داخل ہونے دیں گے؟
🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی
اپریل