اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی مقرر کردی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
حکم نامے کے مطابق حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں 27 جون 2023 کو حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کو فی الحال صرف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک محدود رکھا جائے گا۔
16 جولائی 2023 کو اُس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔
12 اگست 2023 اُس وقت برسراقتدار پی ڈی ایم حکومت کی مدت کا آخری دن تھا، امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور نگران حکومت نے اقتدار سنبھال لیا۔
مشہور خبریں۔
سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم
جنوری
قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
مارچ
افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس کی اہمیت
اکتوبر
صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ
نومبر
امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
مارچ
افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر
مارچ
بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو
مارچ
ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’الزامات بے بنیاد‘ ہیں، دفتر خارجہ
جنوری