?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا۔میڈیا کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پاکر ملک قابلِ رسائی بنانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔
وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری ویزا پالیسی پرانی ہے، دہائیوں پرانی ذہنیت اب بھی کام کر رہی ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پالیں گے، اپنا ملک قابلِ رسائی بنائیں گے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل سے پوری طرح واقف ہیں، انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو ملک کے تین اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گی۔
کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے
اگست
یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر جاری وحشیانہ
مارچ
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر
جنوری
الاقصیٰ طوفانی جنگ میں مزاحمت کے لیے سید حسن نصر اللہ کی ایک بڑا تحفہ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
نومبر
اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد
اگست
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر
ستمبر
الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا
جنوری