اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا جس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 5 جنوری کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے بتایا کہ 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے شام کو 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل سمیت دیگر علاقوں اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے دیگر شہروں ملتان، راولپنڈی، مری، چنیوٹ، شور کوٹ، نوشہرہ، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل بھی نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی تھی۔

میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ، شرقپور، جڑانوالا اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔

لاہور کے چند شہریوں نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے زلزلے سے قبل ایک آواز سنی تاہم کسی قسم کا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مشہور خبریں۔

چیلنجزکے باوجودپاک،چین قیادت نے سی پیک منصوبہ جاری رکھا: اسد عمر

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

روس کا جاپان کے اقدامات کا سخت جواب دینے کا اعلان

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودینکو نے کہا ہے کہ

امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر

صیہونیوں کی خالی بندوق سے دھمکیاں:رائے الیوم

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:قطری اخبار رائے الیوم نے صیہونیوں کی زبانی اپنے بگڑتے ہوئے

افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین

سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ

مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے