?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر کوششیں ہورہی ہے، ایران نے کچھ دیر پہلے اسرائیلی شہر حیفہ پر کاری ضرب لگائی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بریک تھرو ہونا اچھی بات ہے، اگر کوئی ذاتی طور پر پریشان ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن کو ہر چیز پر اعتراض ہے، فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات میں اعتراض والی کیا بات ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، تحریک انصاف والے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، یہ آفیشل نہیں ایک پرائیویٹ لنچ تھا، اس ملاقات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کےدرمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سے کیا بات ہوئی علم نہیں، پاک بھارت صورتحال پر بھی بات ہوئی ہوگی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف کو قید کے دوران بانی پی ٹی آئی والی سہولیات نہیں تھیں، ہمیں تو جیل میں کوئی سہولیات نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
کنڑ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں طالبان کا اہم اعلان
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان کے وزیر پانی و توانائی عبداللطیف منصور نے کہا ہے
اکتوبر
معمر قذافی زندہ ہیں:لیبیا کے ایک افسر کا دعویٰ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے ایک افسر نے دعویٰ
دسمبر
اگر ماڈلین کشتی ایران جاتی تو مغرب کا ردعمل کیا ہوتا:برطانوی اینکر کا طنز
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں
جون
اسرائیلی وزیر دفاع: بیروت اور لبنان میں امن نہیں ہو گا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع نے بیروت کے نواحی علاقوں پر نئے
جون
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل رہنماء چوہدری اعتزاز احسن کا
اپریل
اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی
نومبر
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری