اسرائیل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا‘ وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

?️

پشاور: (سچ خبریں) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں، وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکہ گئے یہ صرف اکیلے وزیراعظم کا فیصلہ نہیں ہوتا، خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، وفاق نے طے کرنا ہے کہ ملک کی کیا پالیسی ہونی چاہیئے، جب بھارت نے حملہ کیا تو بلاول بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف پیش کیا، اب اختلاف رائے بھی جمہوریت ہے تاہم آئین کے مطابق کام کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں آپریشن کیا، 90 روز کے اندر لوگوں کو اپنے گھر بھیجا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کا اعلان گوادر میں کیا تھا، صوبوں کو حقوق دینے کے حق میں ہیں، نئے صوبوں کا طریقہ کار آئین میں ہے، ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ہم نے اسمبلی توڑنے کا اختیار 58 ٹو بی ختم کیا، ہم نے تیسری بار وزیراعظم بننے کی شق ختم کی اس کا فائدہ کس کو ہوا؟ جو یہ چاہتے ہیں کہ وہاں ہمیں نواز لیگ اور یہاں گنڈاپور سے لڑائیں تو ان کے لیے میں خبریں نہیں بننے دوں گا۔

ادھر جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے بھی مت کیوں کہ یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، ابراہیم اکارڈ کی جانب پیش قدمی ہماری ریڈلائن ہے اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا، فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے جو معاہدہ کیا جائے گا وہ ناپائیدارہوگا کیوں کہ فلسطینی ہی اس معاملے کے اصل فریق ہیں جنہیں شامل کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، جماعت اسلامی کی قیادت حماس کے ردعمل کا انتظار کررہی ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہم اس کے ساتھ ہوں گے اور پوری دنیا میں ظالموں کو بے نقاب کریں گے، 4 اکتوبر کو لاہور، 5 کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہمیشہ حکمران امریکی غلام تو رہے ہیں لیکن عجب معاملہ ہے کہ اپوزیشن بھی اسرائیل کی مذمت نہیں کررہی، کروڑوں ووٹ لینے والی اپوزیشن اسرائیل کی دہشتگردی کی مذمت اس لیے نہیں کر رہی کہ انہیں ٹرمپ سے اقتدار میں واپس آنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں ہونے والے جماعت اسلامی کے ملین مارچ میں شرکت کرکے حکومت اور اپوزیشن کو بتادیں کہ ہمیں امریکی غلامی منظور نہیں، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وزیراعظم

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد

ترکی میں اردوغان کے بیٹے کا کردار کیوں نمایاں ہے؟

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ترک صدر کے بڑے بیٹے کو 2025 کے دوران حکومتی

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

?️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ

مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ

سرینگر: متحدہ مجلس علماء“ کی گستاخانہ خاکے کی مذمت، مجرم طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

?️ 6 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے