?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تحفظات کو باہمی اعتماد اور تعاون سے حل کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ تعلقات مذاکرات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کے فروغ کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ افغانستان وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کا واحد زمینی راستہ ہے، جس کے ذریعے پاک افغان تجارت سے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات پورے خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدے کے بعد اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوگی، سرحدیں تجارت کے لیے کھولی جائیں گی اور مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے سرحد پر ایک ہفتے تک جاری شدید اور خونریز جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کی صبح ایک بیان میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن و استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے طریقۂ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
دوحہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے آنے والے دنوں میں فالو اپ ملاقاتیں کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے نفاذ کی قابلِ اعتماد اور پائیدار نگرانی کی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے
مارچ
نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف
اپریل
غزہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا،
اکتوبر
بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق، ایران اور یمن پر ریاض سے بات چیت
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: سینیئر امریکی حکام نے تہران کے وقت منگل کی سہ
جون
غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ھیوم نے آج انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
حکومت نے گندم کا ریٹ معین کر دیا
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ آئندہ ہفتوں
مارچ
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
وزیر اعظم کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں: فردوس عاشق
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جولائی