?️
اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنےکا بہترین طریقہ ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز کے بعد 14 جنوری تک کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین-روس امن کے راستے میں پیشرفت ہوئی ہے: ٹرمپ کے نائب صدر
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز
اکتوبر
کراچی میں امیکرون کیس سامنے آگیا
?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کراچی میں
دسمبر
اسرائیلی حکام نے اپنے وزراء پر برطانوی حکومت کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکام نے برطانوی حکومت کی طرف سے داخلی سلامتی
جون
کیا ریاض اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کا اعلان کرنا جو بائیڈن کی بن سلمان سے ملاقات کی قیمت ہے؟
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب عبوری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جون
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ
جنوری
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی
نومبر
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی بارے گفتگو
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ
اکتوبر