اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں، اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہو گی، ہم نے کانفرنس کیلئے 3 مقامات رکھے ہیں، شاہد خاقان کانفرنس کے میزبان ہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی ہائی کورٹس الیکشن پی ٹی آئی جیت گئی، عنقریب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔ بلوچستان میں حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں۔ کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان حالات ٹھیک کہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے۔ بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا۔

وزیر اعلیٰ اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا تھا کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا تھا۔تمام مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہیں،وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیاتھا۔سرگودھا میںعدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہاتھا۔انہوں نے کہا تھاکہ مسلح افواج کے جوان اور افسران شہید ہورہے تھے ۔ میرا سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے اور انویسٹی گیشن کرنی چاہیے تھی۔بلوچستان میں آگ لگی ہوئی تھی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءعمر ایوب کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد ایک بھرپور مہم چلائیں گے۔اس وقت ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی تھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم جب حکومت میں آئیں گے تو 26ویں ترمیم کو ختم کردیں گے۔

مشہور خبریں۔

معاوضہ نہ دینے پر ہمایوں سعید کی پروڈکشن کا ڈراما چھوڑا، نادیہ افگن

🗓️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے

نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے

🗓️ 9 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا

نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ

🗓️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف

ہم سب دہشتگردی کے مقابلہ میں متحدہیں:بشار الاسد

🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا

شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے

شام پر فضائی حملے پر حماس کا ردعمل؛ صیہونی حکومت شر محض

🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے

صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات

🗓️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں،

حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے