?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وڈیو بیان میں کہا کہ کینیا میں ہمارے صحافی ارشد شریف کا جو اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور عوام اس پر افسردہ ہیں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ عدالتی کمیشن سے شفاف تحقیقات کروائیں گے اور اس کے لیے ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے لیے درخواست دیں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کابینہ سے اس فیصلے کی توثیق کروائیں گے۔قوم کو یقین دلاتا ہوں اس واقعہ کی بے لاگ اور شفاف تحقیق ہوگی اورحقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کل سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے کینیا کے صدر سے بات کی اور گزارش کی کہ وہ ہمیں تحقیقاتی رپورٹ فورا بھجوائیں اور ارشد شریف کی میت پاکستان بھجوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اورمجھ سے اظہارہمدردی کیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن شامل کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔
سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی اور تدفین جمعرات کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا پر فواد چوہدری اور شبر زیدی ایک دوسرے پر جم کے برسے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور موجودہ
مارچ
مسجد الاقصی میں 1 لاکھ فلسطینی نمازیوں کا اجتماع
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اسلامی وقف انتظامیہ نے اعلان
فروری
ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو
اکتوبر
الجزیرہ کے اپنی رپورٹر کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی
مئی
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر
جنوری
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم
نومبر
پاکستان: ضرورت پڑنے پر ہمارا ایٹمی پروگرام سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان طے
ستمبر
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ