ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا،ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے،مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

ارشد شریف نے آپکو بھی خط لکھا تھا جس میں اس نے جان کو خطرے میں ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ارشد شریف نے بتایا تھا کہ ملک میں اس پر متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ارشد شریف نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ ارشد شریف کی والدہ نے خط میں لکھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی،ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پر اطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہو گیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے ارشد شریف کو وہاں سے جانا پڑا،ارشد شریف کو کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں دو ماہ اسے قتل کر دیا گیا،حقیقی وجوہات چھپائی گئیں جنہیں منظر عام پر لانا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔ شہید صحافی کی والدہ نے کہا  کہ اعلان کردہ انکوائری کمیشن وزیر اعظم کے بیان سے متصادم ہے، ایسے کمیشن سے آزادانہ تحقیقات کی بالکل توقع نہیں۔بیٹے کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن یا انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے۔شہید ارشد شریف کی والدہ نے مزید کہا کہ حکومت نے میرے بیٹے کیخلاف بغاوت کے مقدمات بنائے،میرے بیٹے پر ملک کی زمین تنگ کر دی گئی، اب میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کرنا بند کی جائے۔

مشہور خبریں۔

پشاور ہائیکورٹ: فوج کی تحویل میں موجود 9 مئی کے ملزمان کی تفصیلات طلب

?️ 1 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت دی ہے

پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے امریکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا، بی بی سی کا دعویٰ

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی

بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی امریکہ کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

?️ 10 اپریل 2021دمشق (سچ خبریں) اگرچہ داعش کو امریکہ نے ہی اپنے مفادات حاصل

جوڈیشل کمیشن کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس، ججز کی ترقی کے قوانین میں ترمیم پر اتفاق

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ججوں کی تقرری کے لیے قوانین کو ترتیب

شمالی کوریا نے ڈونیٹسک اور لوہانسک کی جمہوریہ کو تسلیم کیا

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ ڈی پی آر کے صدر ڈینس

ویوو کا بہترین کیمرا فون متعارف

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے بہترین کیمرے

صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے

7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے