?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو خط لکھ دیا،ارشد شریف کی والدہ نے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ خط میں ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ گھریلو خاتون ہوں اور ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی قسم کی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات اور گواہان پیش کرے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا،ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھا۔
ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے،مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔
ارشد شریف نے آپکو بھی خط لکھا تھا جس میں اس نے جان کو خطرے میں ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ارشد شریف نے بتایا تھا کہ ملک میں اس پر متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ارشد شریف نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ ارشد شریف کی والدہ نے خط میں لکھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی،ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پر اطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہو گیا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے ارشد شریف کو وہاں سے جانا پڑا،ارشد شریف کو کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔ سید مراد علی شاہ
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
جون
حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان
اکتوبر
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
صہیونی اربیل اجلاس کا مقصد تل ابیب کو محاصرے سے نجات دینا
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سیاسی ماہر اور تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اربیل
اکتوبر
تل ابیب بڑے پیمانے پر جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ
اگست
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل
مارچ
شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ
مئی