?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی۔
آج سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔
پانچ رکنی بینچ جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ ۔پتا کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے کے پیچھے کون ملوث تھا؟
ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی،کسی نے ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کر پبلک کی ہے۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ ارشد شریف قتل کیس کی پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے رپورٹ کا ایک ایک لفظ پڑھا ہوا ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقاتی تعاون کیسے لیا جا سکتا ہے؟۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کیجئے، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟۔اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہایقین دہانی کے باوجود کینیا میں قتل کی جائے وقوعہ پر جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟ ۔بار بار ایک ہی کہانی سنائی جا رہی ہے۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا سے سفارتی تعلقات بھی قائم رکھنے ہیں یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کے تین زاویے ہیں،ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟ کیا تحقیقات ہوئیں کہ ارشد شریف کے خلاف مقدمات کس نے درج کرائے؟ کیا پتا لگایا گیا کہ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے؟جب تمام کڑیاں جڑیں گی تو پتا چل جائے گا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔


مشہور خبریں۔
نواف سلام پر حزب اللہ کا قطعی موقف
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی جائزوں کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا اور حلقوں
جنوری
اردوغان پر مقدمہ چلنا چاہیے:سینئر ترک سیاستدان
?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک سینئر
مارچ
ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اندازہ لگایا کہ
اپریل
بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 اہلکار زخمی
?️ 2 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی
ستمبر
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے
فروری
بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے
?️ 15 اکتوبر 2025 بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے فلسطینی اسلامی جہاد
اکتوبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے تاریخی رسوائی؛ انڈونیشیا کے 83 فیصد عوام نے ایران کے خلاف جنگ کی مذمت کی
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں: انڈونیشیا میں ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ
اپریل
دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا
ستمبر