ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی۔

آج سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

پانچ رکنی بینچ جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ ۔پتا کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے کے پیچھے کون ملوث تھا؟

ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی،کسی نے ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کر پبلک کی ہے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ ارشد شریف قتل کیس کی پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے رپورٹ کا ایک ایک لفظ پڑھا ہوا ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقاتی تعاون کیسے لیا جا سکتا ہے؟۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کیجئے، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟۔اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہایقین دہانی کے باوجود کینیا میں قتل کی جائے وقوعہ پر جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟ ۔بار بار ایک ہی کہانی سنائی جا رہی ہے۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا سے سفارتی تعلقات بھی قائم رکھنے ہیں یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کے تین زاویے ہیں،ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟ کیا تحقیقات ہوئیں کہ ارشد شریف کے خلاف مقدمات کس نے درج کرائے؟ کیا پتا لگایا گیا کہ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے؟جب تمام کڑیاں جڑیں گی تو پتا چل جائے گا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

مشہور خبریں۔

کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا ہے؟

?️ 29 نومبر 2025 کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا

بجلی کا10سالہ منصوبہ منظور ، حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی.اویس لغاری

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم

غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری؛ 9 فلسطینی شہید

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: غزہ پٹی کے الشفا ہسپتال کے ایک ذرائع نے اعلان کیا

ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل

?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے

خیبرپختونخوا: ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی

?️ 31 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی

نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان

قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے