?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سارے ادارے پاکستان کے ہیں، یہ ہمارے اپنے ہیں، اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہے، پارلیمان پاکستان، جمہوریت، دفاع کی ضمانت ہے، سارے ادارے پاکستان کے ہیں، یہ ہمارے اپنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہم نے ہر وہ فیصلہ کرنا ہے جو پاکستان اور عوام کے مفاد میں ہو، اب ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ یہ ضد اور انا ہی تھی، جس نے ہمیں نقصان پہنچایا، اب ہمیں سنجیدگی سے حساب، کتاب اور آڈٹ کی ضرورت ہے، دیکھنا ہوگا ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈلائن کراس ہوئی،کوئی معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا، میڈیاکے ذریعے پارلیمان کی کارروائی عام شہری تک پہنچتی ہے، پریس گیلری کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کوشش رہی پارلیمان کی پریس گیلری کی ضروریات پوری کی جائیں، پارلیمان کی عزت کے لیے میڈیا کا کلیدی کردار ہے، گولڈن جوبلی پربھی پارلیمان کی کارروائی دنیا کودکھائی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کےاثرات نظر آنا شروع ہوگئے، ہم نے آئین کی گولڈن جوبلی منائی، آئین کی سربلندی کے لیے کام کیا، ہم نے وہ تمام ریکارڈ محفوظ کیے، جو آئندہ نسلوں کے لیے اہم ہیں۔
مشہور خبریں۔
بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس
مئی
پاکستان پی کے کے کے خاتمے کا خیرمقدم کرتا ہے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم نے ترک "ورکرز پارٹی” (پی کے
مئی
یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ
مارچ
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.2 فیصد کمی
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر میں گر گئے جس
نومبر
انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت
نومبر
واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر
دسمبر
اسرائیل نے جان بوجھ کر جولان کی بفر لائن معاہدے کی مخلافت کی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: شام میں مصالحت کے لیے روسی مرکز کے وائس
اگست
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جاسوس ڈرون کا انجام
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی
اپریل