احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی‎، اس موقع پر ‎وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز محمد جنید انوار چودھری بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ‎آئندہ ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ‎سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، ‎سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، آئی ٹی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ‎سی پیک کو وسطی ایشیا سے جوڑنا خطے میں اقتصادی استحکام کا ذریعہ ہو گا، ‎سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے، ‎گوادر کی ترقی اور اقتصادی زونز کی تعمیر اہم ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ ‎حکومت گوادر کی بندرگاہی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، ‎گوادر اور اس کے گردونواح میں معدنیات کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں، جدید انفراسٹرکچر کے قیام کے ذریعے معدنیات کا بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ‎چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں شراکت داری جاری ہے، ‎چین سے تربیت یافتہ ایگری گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ہوں گے، ‎پاکستان سپیس سینٹر کا قیام قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے چین کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ

برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی

ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے:مفتاح اسماعیل

?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم

ویوو کا آئی فون ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 200 پیش

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون

امریکی سینیٹر نے ابوعاقلہ کی شہادت سے متعلق صہیونیوں کی رپورٹ کو مسترد کیا

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک امریکی سینیٹر نے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک

انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے

بنگلہ دیش میں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم مودی کے متوقع دورے کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 20 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی 26 مارچ کو بنگلہ

ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے