’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں الزامات سے بری قرار دے دیا۔

احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ ڈان نیوز نے حاصل کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق بیوروکریٹ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

قومی احتساب بیورو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی آمدن سے پراپرٹیز بنائیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جاسکتا، ان کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ری انویسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کُل آمدن 21 کروڑ 30 لاکھ اور اخراجات 13 کروڑ 10 لاکھ روپے ہیں، ان کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی آمدن اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔

نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا، احد چیمہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، نیب کیس نہیں بنتا۔

اپنی رپورٹ میں نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔

یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات سے قبل پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کا پہلا ہائی پروفائل کیس احد چیمہ کا تھا اور اس وقت بظاہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے قریبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے نیب متحرک تھی۔

نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق انکوائری کے لیے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

بعد ازاں نیب نے ان کے خلاف الگ الگ انکوائریاں شروع کی تھیں جن میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی تھا، احمد چیمہ کو گرفتاری کے طویل عرصے بعد اپریل 2021 میں تین مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔

نیب نے رواں برس 20 مئی کو احد چیمہ کے ساتھ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں کلیئر قرار دیتے ہوئے الزامات ختم کردیے تھے۔

مشہور خبریں۔

فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں

?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس

ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے

سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی

?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے

مارو گے تو جواب صرف غزہ سے نہیں دیا جائے گا؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کو کسی بھی غلط اقدام

بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر

پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب

?️ 1 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ

 غزہ میں امدادی مراکز مہلک جال بن گئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بین الاقوامی نے زور دے کر کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے