?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں الزامات سے بری قرار دے دیا۔
احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ ڈان نیوز نے حاصل کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق بیوروکریٹ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔
قومی احتساب بیورو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی آمدن سے پراپرٹیز بنائیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جاسکتا، ان کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ری انویسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کُل آمدن 21 کروڑ 30 لاکھ اور اخراجات 13 کروڑ 10 لاکھ روپے ہیں، ان کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی آمدن اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔
نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا، احد چیمہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، نیب کیس نہیں بنتا۔
اپنی رپورٹ میں نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔
یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات سے قبل پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کا پہلا ہائی پروفائل کیس احد چیمہ کا تھا اور اس وقت بظاہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے قریبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے نیب متحرک تھی۔
نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق انکوائری کے لیے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
بعد ازاں نیب نے ان کے خلاف الگ الگ انکوائریاں شروع کی تھیں جن میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی تھا، احمد چیمہ کو گرفتاری کے طویل عرصے بعد اپریل 2021 میں تین مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔
نیب نے رواں برس 20 مئی کو احد چیمہ کے ساتھ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں کلیئر قرار دیتے ہوئے الزامات ختم کردیے تھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں
جون
واٹس ایپ نے ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا
?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
اپریل
اسرائیلی وزیرِ جنگ کا اردوغان پر توہین آمیز حملہ
?️ 11 نومبر 2025اسرائیلی وزیرِ جنگ کا اردوغان پر توہین آمیز حملہ ترکی کی عدالت
نومبر
ورلڈ کپ 2026 اور غزہ؛ ایک جشن مناتا ہوا جہاں اور بقا کی جنگ لڑتی ہوئی ایک قوم
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:ورلڈ کپ 2026 کی عالمی خوشیوں کے ساتھ ساتھ غزہ کی
جون
اسرائیلی گولانی بریگیڈ کا افریقی شیر مشق میں شامل
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: افریقی شیر 2025 مشق گزشتہ (اپریل) سے تیونس میں شروع
مئی
الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا
?️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے
جون
مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا انتباہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے
فروری
کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون