?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احتساب پاکتسان تحریک انصاف کا ایک جزء ہے احتساب اگر سب کے لئے نہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں یہ بات انہوں نے راجا ریاض کے الزامات پر ردعمل میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبرنہ بھی ہو تو تحقیقاتی ادارے اپناکام اسی طرح قانون کے مطابق آزادانہ کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں، جو غلط فہمیاں پیداکر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا شہزاد اکبر پتا نہیں کہاں سے کیوں اورکیسے آئے؟ یہ سب وہ کر رہے ہیں، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفربٹا صفر بٹاصفرہے۔
راجا ریاض کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائیاں کیں جس پر ایم پی ایز نے کہاکہ ہمیں گروپ کا اعلان کرناچاہیے۔راجا ریاض نے بتایا کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے تاہم وفاق میں ہمیں پارلیمانی لیڈرکی ضرورت نہیں۔
راجا ریاض کے مطابق وزیراعظم نے میٹنگ میں کہاتھاوفاق یا صوبائی حکومت سے کسی قسم کی ناانصانی نہیں ہوگی، یہ بھی کہا گروپ بنانا کوئی ایسی بات نہیں آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں لیکن ہمارے خلاف پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر جو کر رہے چاہے وہ ن لیگ، ق لیگ یا پی ٹی آئی کیخلاف وہ سازش ضرورکرتے ہیں، شہزاداکبرکواگر کچھ کرناہے ایساکریں کہ کم ازکم اگلابندہ پکڑاجائے کچھ برآمدتوہو، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفربٹا صفر بٹاصفرہے، انہوں نے جتنے کیس بنائے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں چاہے ن لیگ یاق لیگ کیخلاف ہوں۔
مشہور خبریں۔
ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک
فروری
بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو
جولائی
شام کے متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والے ایرانی کمانڈر کا انتقال
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے متعدد شہروں کو داعشی دہشتگردوں کے جنگل نے آزاد
اپریل
صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے
جون
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا
فروری
سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی
مئی
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن
فروری