?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم جلد بازی میں کی گئی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی عجلت میں تو آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوئی جتنی جلد بازی میں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کر دی گئی تاکہ بلدیاتی الیکشنوں کو ملتوی کیا جا سکے۔
اگر حکومتی اتحاد کو تمام یونین کونسلوں میں اُمیدوار ہی نہیں ملے تو اس میں اسلام آباد کے شہریوں کا کیا قصور؟
جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے پر فیصلہ مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے پر فیصلہ مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت کے سامنے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئی ووٹر لسٹوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوسری درخواستوں میں وفاقی حکومت کے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کو چیلنج کیا گیا، ووٹر لسٹوں کے معاملے پر درخواست گزار 28 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو سن کر ووٹر لسٹوں سے متعلق معاملہ قانون کے مطابق حل کرے، الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ مسترد کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کا موقف جاننا چاہیے تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف وفاقی حکومت سمیت تمام درخواست گزار 27 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تمام درخواست گزاروں کو سن کر معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے
جون
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پھلوں، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
?️ 28 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں سبزیوں اور پھلوں
اگست
جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، نیئر بخاری
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری
اکتوبر
غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر
مئی
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کے حیران کن اعداد و شمار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب
مئی
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی
کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت
?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو
جون
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ