?️
سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کو یمن پر حملے سے متعلق ایک خفیہ گفتگو کے لیک ہونے کے بعد شدید سوالات کا سامنا ہے،اس گفتگو کی تفصیلات مشہور میسجنگ ایپ سیگنل پر افشا ہوئیں، جس تک رسائی ایک امریکی صحافی کو حاصل ہوئی، جس کا تعلق معروف جریدے اٹلانٹک سے بتایا جا رہا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز نے تصدیق کی ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ صحافی سیگنل پر موجود حساس گفتگو تک کس طرح پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ صحافی کو خفیہ مکالمات تک رسائی کیسے حاصل ہوئی۔
والتز نے بتایا کہ امریکی تحقیقاتی ٹیمیں سیگنل ایپ کی سیکیورٹی خصوصیات کا تفصیل سے جائزہ لے رہی ہیں تاکہ ممکنہ نقائص کا پتا چلایا جا سکے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اب تک کی تحقیق کے مطابق کوئی خفیہ معلومات سیگنل کے ذریعے منتقل نہیں کی گئیں اور قومی سلامتی کونسل اب بھی مضبوطی سے اپنے کام کو انجام دے رہی ہے۔
اس معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے مشیر قومی سلامتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا: ہمارے پاس ایک زبردست ٹیم ہے اور قومی سلامتی کونسل بہت مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، خاص طور پر سیکیورٹی نظام اور معلومات کے افشاء کے خدشات کے حوالے سے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیگنل ایپ کے استعمال پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ اس ایپ کو سرکاری مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ ارکان نے اس حساس معلومات کے افشاء کو خطرناک قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹ میں ایک باضابطہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع سے اس بات کی وضاحت طلب کریں گے کہ یمن میں انصاراللہ پر حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کیسے لیک ہوئی اور اس میں سیگنل ایپ کا کیا کردار تھا۔
یہ واقعہ امریکی حکومت کے اندر سائبر سیکیورٹی اور معلوماتی رازداری کے نظام پر کئی سوالات اٹھا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں پر عالمی سطح پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان نے سعودی عرب سے آتے ہی اجلاس طلب کر لیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب
مئی
فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی
اگست
ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ
اگست
عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید
?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
مارچ
بجٹ 2024-2025: ترقیاتی فنڈنگ میں اضافے کا مطالبہ، قومی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی تشکیل شدہ قومی اقتصادی کونسل (این ای
جون
حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے
ستمبر
میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا
جون
یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح
دسمبر