?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی صورتحال اور ان کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دی کہ سیلاب متاثرین کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی ہے، جن میں بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع کی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں پانی، بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سے زائد گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور بعض مقامات پر گلاف واقعات (یعنی برفانی جھیل کے پھٹنے کا خطرہ) رہائشی علاقوں کے قریب رونما ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کا کام صرف یہ بتانا ہے کہ کب اور کہاں بارش ہوگی، مگر مؤثر ارلی وارننگ سسٹمز کا فقدان اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
شیری رحمٰن نے اجلاس میں کہا کہ ابتدائی وارننگ سسٹمز پر صرف 15 فیصد خرچ کیا گیا جب کہ گلاف منصوبے کے بجٹ کا 30 فیصد انتظامی اخراجات پر استعمال ہوا ہے۔
انہوں نے گلاف ٹو سائٹس پر یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیات کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے عوامی سماعتیں کرائی جائیں اور حساس وادیوں کی فوری نقشہ بندی کی جائے۔
ان کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی 24 وادیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں اور 36 مقامات پر عملی اقدامات کا فوری طور پر جائزہ لینا ضروری ہے۔
سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اعتراف کیا کہ بعض مقامات پر وارننگ ٹاور ہی نصب نہیں تھے اور جی بی ڈی ایم اے کو بروقت معلومات نہیں پہنچ سکیں۔
کمیٹی نے گلاف ٹو منصوبے کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے شروع ہونے والے اس منصوبے کی زیادہ تر سائٹس اب تک آپریشنل نہیں ہو سکیں۔
چیئرپرسن شیری رحمٰن نے حکومت پر زور دیا کہ 2022 کی طرز پر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے عالمی امداد کو فعال بنایا جائے اور متاثرین کو شفاف انداز میں ریلیف دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے
جولائی
خود کار ڈرائیونگ والی پرتعیش کیڈیلک کار متعارف
?️ 7 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی آٹو موبائل مینو فیکچرر جنرل موٹرز کے
جنوری
امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے
جون
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
وفاق نے حق نہ دیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
?️ 2 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
مئی
ملک میں کورونا وائرس پھر سے پھیل رہا ہے
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد
جولائی
دنیا کو ایرانی تیل کی ضرورت ہے: امریکی نائب وزیر خارجہ
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کرتے
جولائی
فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر
مئی