?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں حکومت نے ٹیکسوں اور مہنگائی سے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے،اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی،چینی کے مل مالکان پر جب بھی مصیبت پڑی حکومت جائیگی اور ان کی پریشانی دیکھی نہ گئی.
ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی مل مالکان اور روڈ کنٹریکٹرز کی حالت تو بہتر ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ حکومت کی کارکردگی صرف بااثر طبقے کے لیے اچھی رہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار نے عام شہری کی قوت خرید ختم کر دی ہے، اب لوگ امپورٹڈ اشیا تو دور کی بات، بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پا رہے انہوں نے کہا نے کہا کہ ایف بی آر کا رویہ کاروباری طبقے کو ڈرانے والا ہے اور اب تو ادارے کو گرفتاری کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے دیہی علاقوں میں لین دین رجسٹرڈ نہیں ہوتا، اس لیے حکومت کو دو لاکھ روپے پر عائد 20 فیصد ٹیکس واپس لینا پڑے گا.
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑے کاروباری افراد اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیج رہے ہیں کیونکہ ملک میں معاشی ترقی نہ ہونے کے باعث مواقع کم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی چینی کے صنعت کاروں پر کوئی مشکل آئی، حکومت فورا ان کی مدد کو پہنچی، گویا عوام کی تکلیف نظرانداز کر دی گئی انہوں نے کہا کہ اب نہ صرف سندھ اور کراچی بلکہ پنجاب کی حقیقت بھی سب کے سامنے آ گئی ہے.


مشہور خبریں۔
میں دوسری بار صدارت کے لیے انتخابا ت لڑنا چاہتا ہوں: ایمانوئل میکرون
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز لوپاریزائن اخبار
جنوری
"جمبلاٹ”: شام کی پیش رفت ایک طویل بحران کا آغاز ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ نے
جولائی
پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 1 جون 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں
جون
یورپی یونین حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے : امریکی کانگریس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین
جولائی
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج
?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے
مئی
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
صیہونی حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی طویل فہرست
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: 12 مئی بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے
مئی