اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کینیا سے جو ٹیم واپس آئی ہے میں نے ان سے بریفنگ لی ہے۔ابھی کچھ چیزیں مزید انکوائری طلب ہیں،ارشد کا معاملہ غلط شناخت نہیں لگتا۔
بادی النظر میں ارشد شریف کو قتل کیا گیا،اگر یہ قتل ہے تو بظاہر خرم اور وقار اس سے باہر نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں نے تحقیقاتی ٹیم سے کہا ہے کہ دبئی بھی جائیں،جو ضروری چیزیں حاصل کرنی ہے وہ کریں۔
وزارت خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کینیا حکومت سے کہیں وہ ڈیٹا فراہم کرے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا سکیں۔یہ فسادی احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کر کے بیٹھے ہیں،اندیشہ ہے کہ عوام کا ری ایکشن ہو گا پھر یہ نہ ہو پولیس فسادیوں کی حفاظت میں ناکام ہو جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کو آئینی کردار میں لیکر آئیں گے،صوبائی حکومتوں نے کردار ادا نہ کیا تو اسکے نتایج بھگتنے پڑیں گے۔
کروڑوں لوگ چند شرپسند احتجاجیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ملزم نوید کا کسی سیاسی اور مذہبی گروہ سے کوئی تعلق نہیں،وزیر آباد واقعہ کا ملزم نوید ہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سڑک بند کرکے،ٹائر جلا کر ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیجتے ہیں۔ان فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ عوامی جذبات کی رپورٹس پہنچ رہی ہیں،رد عمل آئے گا ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے،وہ نہ کر پائے،مٹھی بھر لوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر جلا کر آگ لگاتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ،پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اس کا نوٹس لیں،عدالت عظمٰی اور عدالت عالیہ سے گزارش ہے کہ کل کو یہ آپ کے ریلیف لینے پہنچیں گے،پی ٹی آئی رہنما روڈ بلاک کرکے ویڈیو بنا کر پارٹی قیادت کو بھیجتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاہور: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف 30 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب
ستمبر
لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو آئینی بحران سے ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ
اپریل
اب شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اجرا کیا جائے گا
مارچ
کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟
اکتوبر
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
مئی
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
جنوری
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا
دسمبر
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
جنوری