آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا

🗓️

پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر زائد نرخ جاری کیے جانے کے بعد آل پاکستان جیم ایڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) نے ایک ہفتے کے لیے سونے کے یومیہ نرخوں کے اجرا کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن نے 10 گرام اور ایک تولہ سونے کے نرخ بالترتب 5 ہزار 487 روپے اور 6 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار اور 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کردیے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھنے کے بعد ایک ہزار 959 ڈالر ہوگئی۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند نے دعویٰ کیا کہ لاہور اور پشاور کے تاجروں نے ملک بھر کے تاجروں کے ساتھ باہمی مفاہمت پر طے شدہ قیمت (2 لاکھ 6 ہزار500) کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو بنیاد بنا کر ایک تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 13 ہزار سے 2 لاکھ 16 ہزار کے درمیان جاری کی، جو طے شدہ نرخوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ایسو سی ایشن نے سونے کی منڈی میں اسمگلروں اور سٹہ بازوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری چھاپوں کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ بعد 10 اکتوبر سے یومیہ سونے کے قیمتوں کا اجرا دوبارہ شروع کیا تھا، اس دوران مبینہ طور پر غیر قانونی تجارت میں ملوث 5 تاجروں کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

ہارون رشید چاند کا کہنا تھا کہ وہ لاہور اور پشاور کے تاجروں کی جانب سے کی گئی اعتماد کی خلاف ورزی پر حیران ہیں، وہ قانون نافذ کرنے والوں سے اپیل کر سکتے ہیں کہ گزشتہ دو دنوں میں روپے کے مقابلے بڑھتے ہوئے ڈالر کے درمیان سونے کے قیمتوں میں فرق کو روکنے کے لیے وہ جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔

جب 10 اکتوبر کو سونے کی تجارت دوبارہ بحال ہوئی تو ایسوسی ایشن نے عالمی مارکیٹ میں ایک ہزار 850 ڈالر فی اونس کی بنیاد پر 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے اور ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ 12 ستمبر کو عالمی منڈی میں ایک ہزار 911 ڈالر فی اونس کی بنیاد پر جاری قیمت کے مقابلے میں یہ 13 ہزار 546 روپے اور 15 ہزار 500 روپے کم تھیں۔

ہارون رشید چاند نے گزشتہ ماہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو قانونی تجارت کو فروغ دینے، دستاویزات اور تجارت کی کمپیوٹرائزیشن کی حوصلہ افزائی، قیاس آرائیوں کے بجائے فزیکل ٹریڈنگ، ہفتہ وار لین دین اور روزانہ مارکیٹ ریٹ اپ ڈیٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مشہور خبریں۔

جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی

🗓️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:  جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی

مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین

غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر خدا سے معافی مانگتا رہا ہوں، عاطف اسلم

🗓️ 13 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جزیرہ نما

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

🗓️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے