🗓️
لاہور(سچ خبریں) آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیکس پالیسیوں کیخلاف 30 نومبرکو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا، صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس اور سیل ٹیکس کی رجسٹریشن پیچیدہ قانون ہے، ڈیوائس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے، ایف بی آر کو حاصل پولیس کے اختیارات واپس لئے جائیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو ختم کیا جائے، پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے، پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس اور سیل ٹیکس کی رجسٹریشن پیچیدہ قانون ہے، تاجر اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ اتنی پیچیدہ اور ٹیکنیکل زبان سمجھ سکے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات واپس لئے جائیں، ایف اے ٹی ایف سے جان چھڑا کر آزاد تجارت کرنے دی جائے، اداروں میں کرپشن ختم کئے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب آج پشاور پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ ن خواتین ونگ نے مہنگائی کے خلاف برتن اور روٹی اٹھا کراحتجاج کیا ۔ مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے روٹی اور برتن اٹھا کر احتجاج کیا ،احتجاج کی قیادت مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کررہے تھے ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت چلانا عمران خان کی بس کی بات نہیں، آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے عوام کے سامنے لائیں، عمران خان صحافیوں کی زبانوں پر بھی تالے لگانا چاہتا ہے، ابھی پوری قوم سڑکوں پر نکلی ہے،مزید اس چور کو وقت نہیں دیتے، عمران خان ایک وعدہ بتائیں جو پورا کیا ہو، ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کر کے اسے باہر کرینگے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ نالائقی کی حد یہ ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ روزانہ فرشتے نرخ نامے بناتے ہیں،اس قوم کو مہنگائی سے مسلم لیگ ن بچائے گی،عمران خان جنتر منتر، اور تعویذ سے ملک چلا رہا ہے،عمران خان قوم کو پیچھے لے کر جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج کا نمایاں کردار ہے، وزیر داخلہ
🗓️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز اسپتال
مارچ
سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں
اپریل
واشنگٹن کی ریاض کے ساتھ مذاکرات کے لئے عجیب و غریب شرط
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یوسی بین میناچم نے سائبر اسپیس میں اپنے
اگست
3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان
جون
الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار
🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے
دسمبر
ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت
دسمبر
پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ
مارچ
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی