لاہور(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا، وہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے جب کہ (جی سی یو) کے چانسلر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے مختلف گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں اور تمغے دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کو ملک کے ذہین نوجوانوں کی گرومنگ پر ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ (جی سی یو) کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے، نوجوانہ ہمیشہ بلند مقصد حاصل کریں اور قائد کے وژن کے مطابق مسلسل محنت کریں۔
آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، اب ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا فلسطین میں جرم کا اعتراف ایک مثبت قدم
دسمبر
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
مئی
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
فروری
میرے مخالفین مجھے 2024 کا الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں:ٹرمپ
اپریل
قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پاس کروایا
جنوری
ایٹمی معاہدے کا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں
مارچ
شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
دسمبر
بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا، نائب وزیراعظم
مئی