آرمی چیف نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا

دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے  گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کر دیا۔ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کو اس موقع پر اے این ایف کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، حال ہی میں فیصل آباد میں میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ۔ پولیس اہلکار کاررروائی کرنے کی بجائے رشوت لیتے رہے،پولیس اہلکار کی موجودگی میں بھی میڈیکل سٹور کا مالک نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا رہا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ ئی تھی ۔

پولیس اہلکار نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور سے رشوت لینے لگے۔پولیس اہلکار کی رشوت لینے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو میڈیکل سٹور پر پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار کی موجودگی میں بھی میڈیکل سٹور کا مالک نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا رہا۔

میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات اور انجیکشن کی فروخت سے کئی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔جب کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس دھندے کی معاونت بہت سے صورت حال تشویشناک ظاہر ہوتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ دکاندار منشیات فروشوں کو سرعام نشہ آور ادویات فروخت کرتے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہتی ہے کیونکہ انہیں ہر مہینے میڈیکل سٹورز کے مالکان کی جانب سے پیسے ادا کیے جاتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایسے سٹورز مالکان کی معاونت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔کیونکہ کھلے عام نشہ آور ادویات کی فروخت سے خاص طور پر نوجوان نسل میں نشہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔والدین کی جانب سے خصوصی طور پر متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سانحہ سیالکوٹ: ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک

کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے: مسرت عالم بٹ

?️ 28 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم

ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے

مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک

بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں

حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ’نیکیپ‘ کے نوجوان گلوکار پر ایک

خون سے لکھی ہوئی سچائیاں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے

گندم کی عدم فراہمی پر وزیراعلٰی پنجاب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم کی فراہمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے