راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان سرحد پر ضلع کرم میں تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر فوجیوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی، انہیں عید کی مبارکبا بھی دی اور ان کے بلند حوصلے، مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد کی سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تیز کرنے پر فارمیشن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے چیلنجز کے پیشِ نظر سرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں
اپریل
انتخابی فضا بنانے کیلئے عمران خان کی پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ووٹرز کو متحرک کرنے کی ہدایت
مئی
سمندری طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں 300,000 بچوں کی زندگی متاثر
ستمبر
صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں
مارچ
مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر
اکتوبر
چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں
جولائی
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدہ
مئی
کورونا کی روک تھام کے لئے کل سے نئی پابندیاں عائد
ستمبر